اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیخ محمد عبداللہ کا 115 واں یومِ پیدائش آج - سابق وزیراعظم جموں و کشمیر شیخ محمد عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے بانی اور سابق وزیر اعلیٰ شیخ محمد عبداللہ کے 115 ویں یومِ پیدائش کے موقع این سی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

شیخ محمد عبداللہ کی 115 ویں یوم پیدائش آج
شیخ محمد عبداللہ کی 115 ویں یوم پیدائش آج

By

Published : Dec 5, 2020, 8:58 AM IST

مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے پارٹی کے بانی و سابق وزیراعظم جموں و کشمیر شیخ محمد عبداللہ کو ان کے 115 ویں یومِ پیدائش پر یاد کیا۔

نیشنل کانفرنس کے بانی اور سابق وزیر اعظم شیخ محمد عبداللہ کے 115 ویں یوم پیدائش کے موقع این سی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

این سی نے بیان میں کہا ہے کہ شیخ عبداللہ کی فاتحہ خوانی کی تقریب سرینگر کے نسیم باغ علاقے میں واقع ان کے قبرستان پر صبح 10:30 بجے سے شروع ہوگی جس کے بعد این سی ممبر شپ مہم 2020-21 کو این سی صدر فاروق عبد اللہ کے ذریعہ شروع کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ 5 دسمبر 1905 کو سرینگر کے صورہ علاقے میں ایک متوسط طبقے کے گھرانے میں پیدا ہونے والے شیخ محمد عبداللہ اپنی وفات تک مقبول عام رہنما رہے۔ یہ بات اس وقت واضح ہوئی جب 1982 میں لاکھوں افراد ان کے آخری سفر میں شامل ہوئے تھے۔

ان کی موت کے بعد حکومت نے 5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا۔ ہر برس اس دن فاروق عبداللہ کی زیر قیادت نیشنل کانفرنس حضرت بل میں ڈل جھیل کے کنارے پر واقع شیخ عبداللہ کے مزار پر ایک تقریب کا اہتمام کرتی ہے۔

جموں و کشمیر اور لداخ میں پانچ دسمبر کو شیخ عبد اللہ کی سالگرہ کی چھٹی ہوا کرتی تھی لیکن لداخ میں دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کی تقسیم کے بعد ایسا نہیں ہے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں اس بار سنہ 2020 کے کیلنڈر میں شیخ عبد اللہ کی سالگرہ کی چھٹی ہٹا دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details