ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے پستونہ علاقے میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے پارٹی کارکنان کے کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ ورکرز کنونشن کی صدارت سابق ممبر اسمبلی ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے کی جب کہ اس موقع پر جی ایم کانٹرو، عبد السلام ملک، علی محمد اور دیگر سرکردہ عہدیدار موجود تھے۔نیشنل کانفرنس کے رہنما نے اگلے انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کو کثیر ووٹوں سے جتانے کی اپیل کی۔
میٹنگ میں پارٹی کے نایب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے دورہ ترال کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے ورکروں پر زور دیا کہ وہ ترال سب ضلع میں نیشنل کانفرنس کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے آگے آئیں کیونکہ یہی ایک ایسی پارٹی ہے جو اس جموں وکشمیر کو مصیبت سے بچا سکتی ہے۔