اردو

urdu

ETV Bharat / state

محمد شفیع کے انتقال پر عمر عبداللہ کا اظہار تعزیت - سینئیر رہنما ڈاکٹر سید محمد شفیع کا انتقال

نیشنل کانفرنس کے سینئیر رہنما ڈاکٹر سید محمد شفیع کا آج صبح اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں انتقال ہوگیا۔

محمد شفیع کے انتقال پر عمر عبداللہ کا اظہار تعزیت
محمد شفیع کے انتقال پر عمر عبداللہ کا اظہار تعزیت

By

Published : Jul 24, 2020, 12:46 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے کھیرم علاقے میں آج صبح نیشنل کانفرنس کے ایک سینئر رہنما کا انتقال ہوگیا۔ وہ کئی عرصے سے علیل تھے۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے سینئیر رہنما کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ عمر عبداللہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ' آج کے دن کا آغاز محمد شفیع کے انتقال کی ایک خوفناک خبر سے ہوا جسے ہم سب ڈاکٹر کے نام سے بھلاتے تھے ۔ محمد شفیع اور میں سنہ 1998 سے یوتھ نیشنل کانفرنس کے ایام میں ساتھی رہے ہیں۔ وہ پارٹی کے مخلص کارکن تھے اور میں ہمیشی انہیں یاد کرتا رہوں گا۔'

محمد شفیع کے انتقال پر عمر عبداللہ کا اظہار تعزیت

انہوں نے مزید لکھا کہ' میں صباح اور ان کے اہل خانہ کے دیگر افراد کو دلی تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ شفیع کو جنت الفردوس اور ان کے تمام عزیزوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ الوداعی ڈاکٹر شفیع۔'

محمد شفیع کے انتقال پر عمر عبداللہ کا اظہار تعزیت

پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے محمد شفیع کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوءے کہا کہ' محمد شفیع کے انتقال کی وجہ سے میں نے ایک بہترین دوست کو کھو دیا جس کے ساتھ میں 1975 سے کام کیا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details