گذشتہ روز این سی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس ہوئی جس میں بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے این سی رہنما دیویندر رینا نے کہا کہ تاریخ بدلنے سے شیر کشمیر شیخ عبداللہ کا نام تاریخ کے اوراق سے مٹایا نہیں جاسکتا۔
شیخ عبداللہ کی گاندھی، پنڈت جواہر لال نہرو اور ملک کے کئی بڑے رہنماؤں نے تعریف کی ہے۔
یہ وہی شیخ عبداللہ ہے جن کی وجہ سے جموں وکشمیر کے انضمام کے خط پر دستخط ہوئے تھے۔کیوں کہ مہاراجہ ہری سنگھ کا ساتھ شیخ عبداللہ نے ہی دیا تھا۔اور آج اس شیخ عبداللہ کو تاریخ کے اوراق سے مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جب کہ تاریخ گواہ ہے کہ کوئی بھی کسی کو نہیں مٹا سکتا۔
شیر کشمیر کا نام تاریخ کے اوراق سے مٹایا نہیں جاسکتا این سی رہنما دیویندر رینا نے کہا کہ اگر آپ کو یوم انضمام پر چھٹی دینی ہےتو آپ اس دن کو شیخ عبداللہ اور مہاراجہ ہری سنگھ کے نام پر چھٹی منائیں۔
انہوں نے کہا کہ چھٹیاں بدلنے سے کچھ نہیں ہوتا بلکہ سرکار عام لوگوں کے لیے کام کریں، این سی کے لوگ محب وطن ہے وہ لوگ بھی بھارتی ہے۔
انہوں نے جموں و کشمیر کو بچانے کے لیےقربانیاں دی ہیں، انہوں نے حکومت کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے اور نظر بند رہنماؤں کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔