ملک کے دوسرے حصوں کی طرح جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بھی رائے دہندگان کا قومی دن منایا گیا۔
کولگام میں رائے دہندگان کا قومی دن منایا گیا اس موقع پر تقریبات مختلف مقامات، بلاک دفاتر اور دیگر سرکاری اداروں میں منعقد کی گئیں جبکہ سب سے بڑی تقریب منی سیکرٹریٹ کولگام میں منقد ہوئی جس میں ضلعی الیکشن آفیسر شوکت ایجاز بٹ جو کہ ضلع کے ترقیاتی کمشنر بھی ہے مہمان خصوصی تھے۔
اس تقریب میں ڈائی (ڈی۔ ٹی۔ اوز) اے۔ آر اوز، تحصیلدار اور نائب تحصیلدار الیکشن، نوڈل آفیسر، ایس وی ای ای پی، ضلعی افسران، بی ڈی سی، سرپنچ، پنچ، بی ایل او اور بڑی تعداد میں نئے رجسٹرڈ ووٹرز نے شرکت کی۔
اس موقع پر نئے ووٹرز میں 545 ایپک کارڈ جاری کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے بتایا کہ اب تک 97 فیصد کارڈ اجراہ کردیئے گئے ہیں۔