وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں نیشنل ووٹرز ڈے کے سلسلے میں تقریبات مختلف مقامات، بلاک دفاتر اور دیگر سرکاری اداروں میں منعقد کی گئیں جبکہ سب سے بڑی تقریب منی سیکرٹریٹ گاندربل میں منعقد ہوئی جس میں ضلعی الیکشن آفیسر شفقت اقبال جو کہ ضلع کے ترقیاتی کمشنر بھی ہے مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر شفقت اقبال نے نوجوانوں میں ووٹر لسٹ میں اندراج کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا اور شرکا کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ووٹر لسٹوں میں ان نوجوانوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں جو انتخابی عمل میں فعال شرکت کے لئے 18 سال کی عمر حاصل کرچکے ہیں۔