پلوامہ:ملک کی دوسری ریاستوں کی یو ٹی جموں و کشمیر میں بھی نیشنل ٹیکنالوجی دن منایا جا رہا ہے۔اس کا مقصد اس سے منسلک افراد اور سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔طلبا و طالبات کے درمیان ٹیکنالوجی کو لے کر دلچسپی بھی پیدا کرنے کی کوشش کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے۔
ٹیکنالوجی ہر شعبے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے،اگر ہم صحت شعبے کی بات کریں تو ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی اس طرح کے آپریشن انجام دیے جاتے ہیں جو انسان سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔کسی بیماری کا اندازہ لگانا ہو یا پھر کچھ اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ہیں ہم پتا لگا سکتے ہیں جبکہ اس وقت صحت شعبے میں ٹیکنالوجی کا ایک اہم کردار ہے۔
اس ضمن میں سید زینب اندرابی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسکولوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ہم وادی کے باہر سے اساتذہ بھی تعلیم حاصل کرسکتے۔ جبکہ کئی ناموں اداروں کو ہمارے اسکول کے ساتھ جوڑا گیا ہے جہاں سے ہم تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔