پلوامہ:ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں بھی ہاکی کے جادو گر میجر دھیان چند کے جنم دن کے موقعے پر قومی کھیل کا دن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اسی درمیان ضلع پلوامہ کے ترال میں قومی کھیل دیوس کے موقعے پر میونسپل کمیٹی کی جانب سے گورنمنٹ ہائی اسکول میں مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔
اس تقریب میں کمانڈنگ آفیسر سی آر پی ایف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جب کہ میونسپل کمیٹی ترال کے صدر منظور احمد خان بھی موجود تھے۔ پروگرام میں موجود عہدیداروں نے کہا کہ کھیل کود ہمارے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ اس سے ہمیں صحت مند رہنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کریں۔