اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیاسی رہنماؤں کی حراست قانونی دائرے میں ہے - نظر بند

قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال نے جموں و کشمیر میں ہند نواز سیاسی رہنماؤں کو نظر بند کئے جانے کے تعلق سے کہا کہ انہیں قانون کے دائرے میں حراست میں لیا گیا ہے، وہ عدالت میں اپنی حراست کے خلاف چیلنج بھی کرسکتے ہیں۔

' جموں و کشمیر کے سیاسی رہنما احتیاطی طور پر نظر بند کئے گئے ہیں'

By

Published : Sep 7, 2019, 3:28 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 6:49 PM IST

اجیت دوبھال کا کہنا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کے رہنما احتیاطی طور پر نظر بند کئے گئے ہیں، اجتماعات کا اہتمام ہونے کی صورت میں امن و امان برقرار رکھنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں اور پاکستانی شدت پسند اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'نظر بند رہنماؤں میں سے ایک پر بھی جرائم یا بغاوت کا الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔ تمام رہنما اس وقت تک حراست میں رکھے جائیں گے ہیں جب تک جمہوریت کے لحاظ سے حالات معمول پر نہیں آجاتے اور مجھے یقین ہے کہ حالات عنقریب سازگار ہوجائیں گے۔'

واضح رہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت کو ختم کئے جانے کے بعد سے ہی ہند نواز سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور کئی رہنماؤں کو مرکزی حکومت اور گورنر انتظامیہ کی جانب سے گھروں یا ڈل جھیل پر قائم سنتور ہوٹل میں نظر بند رکھا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 6:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details