اردو

urdu

ETV Bharat / state

پینتھرس پارٹی کا احتجاج - politics

جموں خطے میں آج نیشنل پھینترز پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی چیئرمین کی صدارت میں ریاست جموں کشمیر کو مرکز کے زیرانتظام کرنے کے  خلاف احتجاج کیا۔

پینتھرس پارٹی کا احتجاج

By

Published : Oct 28, 2019, 1:32 PM IST

احتجاج کر رہے پھینترز پارٹی کے کارکنوں نے مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کے خلاف نعرہ بازی کی اور ریاست کو یونین ٹریٹری میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کے حق میں نعرے بازی کی ۔

پینتھرس پارٹی کا احتجاج

نیشنل پھینترس پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیر ہریش دیو نے احتجاج کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'مرکزی سرکار نے ریاست کے نہ صرف ٹکڑے کیے بلکہ ریاست کی حیثیت ہی ختم کی جہاں اب لیفٹنٹ گورنر پورے انتظامیہ کا ہیڈ رہے گا'۔

تواریخ میں آج تک ایسا کھبی نہیں ہوا ہیں کہ کسی بھی ریاست کا درجہ ختم کیا گیا ہو جو کہ ریاست جموں کشمیر کے لوگوں کے جذبات و احساسات کے خلاف ہیں۔

ہم مرکزی سرکار سے اپیل کرتے ہیں کہ ریاست جموں کشمیر کو پھر سے ریاست کا درجہ دیا جائے جو جموں کے عوام کو منظور ہیں۔

واضح رہے کہ 31 اکتوبر سے قبل ہی دونوں مرکزی زیر انتظام علاقوں کے لیے لیفٹنٹ گورنرز کی تقرری کا حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس میں جموں و کشمیر کے لیے گریش چندر مرمو اور لداخ کے لیے آر کے ماتھر کو لیفٹیننٹ گورنر تعینات کیا گیا ہے ۔ جبکہ موجودہ گورنر ستیہ پال ملک کو گوا کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details