رامبن:مرکز کئ زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی کیسز کا نمٹایا گیا۔لوک عدالت کی صدارت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (رامبن) ایڈیشنل سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ جج سرندر سنگھ نے کی۔
ان کی معاونت سینر ایڈوکیٹ اے آر مشتاق نے کی دوسرا بینچ کی صدارت چیف جوڈیشل مجسٹریٹ رامبن بشیر احمد منشی نے اور ان کی معاونت ایڈوکیٹ تصدق ملک نے کی تیسرا بنچ منصف جج رامبن نے انکی معاونت ایڈوکیٹ سورج سنگھ پریہار نے کی۔ چوتھے بینچ کی صدارت ایڈیشنل موبائل مجسٹریٹ رامبن شیلپا ڈوگرہ نے کی انکی معاونت ایڈوکیٹ بی اے رونیال نے کی ۔
قومی لوک عدالت ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس رامبن کے علاؤہ بانہال، گول، اُکھڑال اور بٹوٹ کے مجسٹریٹز کے اشتراک سے قومی لوک عدالت منعقد کیا گیا۔ قومی لوک عدالت منعقد کرنے میں بار ایسوسی ایشن رامبن کے ممبران کی معاونت کی۔اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کے صدور اور دیگر تمام ممبران کے علاوہ بھاری تعداد میں مؤکل موجود تھے۔