جموں و کشمیر پولیس ذرائع کے مطابق رامبن اور بانہال میں بارش کی وجہ سے گزشتہ رات شاہراہ رامبن کے نزریک ڈیگڈول کے مقام پر بھاری پسیاں اور چٹانیں کھسک گئی جس کی وجہ سے شاہراہ مکمل طور بند ہو گئی اور دونوں اطراف سینکڑوں مال بردار اور مسافر بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔
وہاں پھنسے ایک مسافر محمد یوسف نے کہا کہ وہ گزشتہ تین دنوں سے ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے جموں میں ہیں، سڑک بند ہونے سے اسے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ جموں میں ہوٹل مالکان و دکاندار انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، انہوں نے سرکار سے کی ہے کہ سڑک کو جلد از جلد بحال کیا جائے'۔