بارہمولہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں منعقدہ نیشنل فارمرس ڈے کے موقعے پر محکمہ ایگریکلچر بارہمولہ سے وابستہ افسران نے شرکت کی اور انہوں نے سرکار کی مختلف اسکیمز کے بارے میں کسانوں کو جانکاری دی۔ پروگرام کے دوران محکمہ ایگریکلچر کے افسران نے کسانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ بارہمولہ اور سرکار کی جو کافی اسکیمز ہے جس میں پردھان منتری فصل بیما یوجنا کے تحت ان کسانوں نے اپنے اپنے علاقوں میں کافی یونٹ شروع کیے ہیں اور اس سے روزگار کے وسائل پیدا ہوئے۔
اس دوران مشروم ڈیولپمنٹ افسر بارہمولہ دلجیت سنگھ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ پروگرام کافی اہم ہے کیونکہ جو ہمارے ضلع بارہمولہ کے کسان ہے ہم ان کو گزشتہ چند سالوں سے مختلف اسکیمز کے بارے میں جانکاری دیتے ہیں اور موجودہ وقت کی اگر بات کی جائے تو ان کسانوں کو کافی منافع ملا ہے اور یہ اپنا روزگار حاصل کرنے میں کافی کامیاب ہونے ہیں۔