گاندربل:پالی ٹیکنیک کالج گاندربل میں "قومی تعلیمی دن" منایا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے طلبا اور عوام کو ہمہ گیر ترقی کے لیے تعلیم کی ضرورت اور اہمیت کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کو مفت اور لازمی ابتدائی تعلیم فراہم کی جائے اور ان میں اقدار کو فروغ دیا جائے تاکہ قوم کی خدمت اور ترقی میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرسکے۔ ان باتوں کا اظہارِ سیکرٹری لیگل سروس اتھارٹی نصرت علی حکاک نے “قومی تعلیمی دن کو منانے کے دوران کیا۔ ضلع لیگل سروس اتھارٹی گاندربل کے زیر اہتمام گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج ہتھبورہ میں”قومی تعلیمی دن” پروگرام کا انعقاد کیا عمل میں لایا گیا جو سکریٹری لیگل سروس اتھارٹی گاندربل نصرت علی حکاک کی رہنمائی میں بھارت کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابو الکلام آزاد کے یوم پیدائش کی یاد میں منعقد کیا گیا۔ National Education Day was celebrated in Ganderbal
Education Day in Ganderbal گاندربل میں قومی تعلیمی دن منایا گیا - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
لیگل سروس اتھارٹی گاندربل کے سیکرٹری نصرت علی حکاک نے طلبا اور عوام کو ہمہ گیر ترقی کے لیے تعلیم کی ضرورت اور اہمیت کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کو مفت اور لازمی ابتدائی تعلیم فراہم کی جائے اور ان میں اقدار کو فروغ دیا جائے تاکہ وہ قوم کی خدمت اور ترقی میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرسکے۔ Education Day was celebrated in Ganderbal
یہ بھی پڑھیں:
اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پھیلانا اور طلبا کو مختلف فلاحی اسکیموں، مراعات اور بچوں کے بنیادی حقوق یعنی ان کے تعلیم کا حق، خوراک کا حق، صحت کا حق، پانی کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ ایڈووکیٹ عمر رشید، پرنسپل گورنمنٹ پالی ٹیکنیک کالج گاندربل اور سجاد احمد خان شعبہ جات کے سربراہ نے عظیم مجاہد آزادی، ممتاز ماہر تعلیم اور پہلے مرکزی وزیر تعلیم مولانا ابو الکلام آزاد کی زندگی کی تاریخ پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے طلبا کو مولانا آزاد کی طرف سے آزادی سے پہلے اور بعد کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ تقریب میں گورنمنٹ پالی ٹیکنیک کالج کے فیکلٹی ممبران، دیگر اسٹاف اور طلبا نے بھی شرکت کی۔