اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیگر نظربند رہنماوں کو بھی رہا کیا جائے: این سی - جنہیں گھروں میں قید رکھا گیا ہے۔

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے عدالت عالیہ کی طرف سے پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر پر عائد پی ایس اے کو کالعدم کر کے اُن کی رہائی کو یقینی بنانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

By

Published : Jun 17, 2020, 10:27 PM IST

پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار کے مطابق دونوں رہنماوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کے فیصلے سے پھر ایک بار ثابت ہوا ہے کہ 5 اگست 2019 کی گرفتاریاں غیر قانونی، بلاجواز اور غیر منصفانہ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس امید کرتی ہے کہ 5 اگست کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے تمام سیاسی رہنماوں اور باقی قیدیوں کی رہائی فوری طور پر عمل میں لائی جائے گی اور اُن تمام رہنماوں کی بھی نظربندی ختم کی جائے جنہیں گھروں میں قید رکھا گیا ہے۔

ادھر پارٹی کے صوبائی صدور ناصر اسلم وانی، دیویندر سنگھ رانا، اراکین پارلیمان محمد اکبر لون اور حسنین مسعودی، سینئر رہنماوں محمد سعید آخون، پیر آفاق احمد، صوبائی صدر ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، صبیحہ قادری، اقلیتی سیل کے عہدیداران نے بھی پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details