اردو

urdu

ETV Bharat / state

'فاروق عبداللہ کی حراست میں توسیع جمہوریت کے لیے دھچکہ' - National Conference terms extension of Farooq Abdullah's detention unfortunate

فاروق عبداللہ کی حراست میں مزید 3 ماہ کی توسیع کرنے پر نیشنل کانفرنس نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

National Conference terms extension of Farooq Abdullah's detention unfortunate
فاروق عبداللہ کی حراست میں توسیع پر شدید تنقید

By

Published : Dec 15, 2019, 5:16 PM IST

Updated : Dec 15, 2019, 5:26 PM IST

شیر کشمیر بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا نے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کے خلاف پی ایس اے میں توسیع کرنے پر سخت نکتہ چینی کی۔

انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے عوام تک رسائی حاصل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ کشمیریوں کے دل جیتنے کی کوشش کریں'۔ انہوں نے کہا کہ 'ریاست میں جاری سیاسی خلاء کو پر کرنے کےلیے مرکزی حکومت کو بامقصد مذاکرات کا آغاز کرنا چاہیے'۔

دیویندر سنگھ رانا نے پانچ مرتبہ کے وزیراعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر فاروق عبداللہ کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لئے جانے کو افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے فاروق عبداللہ کی ملک کے تئیں کی گئی خدمات کو سراہا اور سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کو ایک محب وطن قرار دیا۔

نیشنل کانفرنس کے رہنما نے فاروق عبداللہ کی حراست میں مزید 3 ماہ کی توسیع کو جمہوریت کےلیے دھچکہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 'نیشنل کانفرنس نے محمد علی جناح کے دو ملکی نظریہ کی مخالفت کرتے ہوئے جمہوری بھارت کو تقویت بخشنے کا کام کیا ہے'۔

پریس کانفرنس میں نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اجئے کمار سودوتھرا، سرجیت سنگھ سلاتھیا، سید مشتاق احمد شاہ بخاری، عبدالغنی ملک، رتن لال گپتا، راجپال سنگھ، بابو رامپال، تریلوچن سنگھ وزیر، شیخ بشیراحمد، پردیپ بالی، وجئے لوچھن، عبدالغنی تیلی اور دھرم ویر سنگھ جموال موجود تھے۔

Last Updated : Dec 15, 2019, 5:26 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details