جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے اس دوران آج بی جے پی کی جانب سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں نیشنل کانفرنس کے پانچ رہنماؤ نے بی جے پی کی شمولیت اختیار کی ہے۔ BJP meeting in Pulwama اس موقع پر اجلاس میں بی جے پی جنوبی کشمیر کے انچارج ویر صراف نے بطور مہمان شرکت کی، اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے جس کو دیکھ کر وادی کے باقی سیاسی جماعتوں کے کارکنان بی جے پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ Kashmir Assembly Elections
National Conference Leaders Join BJP نیشنل کانفرنس کے پانچ رہنما بی جے پی میں شامل
پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کے پانچ رہنماؤں نے آج بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی اور کہا کہ بی جے پی ایک واحد پارٹی ہے جو ملک کے ساتھ ساتھ وادی میں بھی تعمیراتی کام کو انجام دے رہی ہے۔ National Conference Five leaders join BJP
نیشنل کانفرنس کے پانچ رہنما بی جے پی میں شامل
مزید پڑھیں:
اس ضمن میں مونسپل کونسلر پلوامہ ولی محمد خافظ نے کہا کہ میں پچھلے کئی سالوں سے نیشنل کانفرنس سے وابستہ تھا۔ اور قصبہ پلوامہ میں سبھی پارٹیاں اج تک تعمیراتی کام انجام دینے میں ناکام رہی ہے۔جبکہ بی جے پی ایک واحد پارٹی ہے جو ملک کے ساتھ ساتھ وادی میں تعمیراتی کام انجام دے رہی ہے جس کی وجہ سے ہم نے نیشنل کانفرنس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ قصبہ پلوامہ میں بھی تعمیر وترقی کے کام انجام دے سکیں۔