اردو

urdu

ETV Bharat / state

گپکار ایجنڈہ پر قائم رہیں گے: نیشنل کانفرنس - جنرل سکریٹری علی محمد ساگر

نیشنل کانفرنس کا موقف ہے کہ وہ گپکار ایجنڈے پر قائم رہیں گے۔

گوپکار اجینڈہ پر قائم رہیں گے: نیشنل کانفرینس
گوپکار اجینڈہ پر قائم رہیں گے: نیشنل کانفرینس

By

Published : Dec 12, 2020, 10:57 PM IST

نیشنل کانفرینس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کا کہنا ہے کہ وہ گپکار ایجنڈا پر قائم ہیں اور اس میں کسی بھی قسم کے رد و بدل یا لچک کی گنجائش نہیں ہے جبکہ مرکز کے مختلف نامناسب اقدامات کر کے اصل موقف سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

گوپکار اجینڈہ پر قائم رہیں گے: نیشنل کانفرینس

نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے آج باغ بلاک میں پارٹی کی جانب سے منعقدہ جلسے سے خطاب کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پارٹی کے ریاستی صدر ناصر اسلم وانی، ترجمان عمران نبی ڈار، عبدالمجید لارمی، صفدر علی خان نے تقریر کی اور رائے دہندوں کو نیشنل کانفرنس کے امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ 22 دسمبر کو نتائج کے روز ہی عوام کو پتہ چلے گا کہ ان کا ووٹ کس کے حق میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں ۔سری نگر ہائی وے یکطرفہ ٹرافک کے لیے بحال

اس موقع پر پارٹی کے ریاستی صدر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ انہیں مہم چلانے میں کافی تکلیف ہوئی انہیں کولگام کے مختلف علاقوں میں گھوما پھرا کر جلسہ گاہ تک پہنچایا گیا جس سے لگتا ہے کہ مہم کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details