اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیشنل کانفرنس نے مرکز کی شدید نکتی چینی کی

نیشنل کانفرنس نے ریاست کے دیگر معاملات کے پیش نظر مرکزی حکومت کی نکتہ چینی کی، اور ان کہا کہ مرکز نے عوام کو اعتماد میں نہیں لیا۔

نیشنل کانفرنس نے مرکز کی شدید نکتی چینی کی
نیشنل کانفرنس نے مرکز کی شدید نکتی چینی کی

By

Published : Jul 8, 2020, 6:07 PM IST

مرکزی حکومت کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے کولگام میں نیشنل کانفرنس نے ڈومسائل اور ریاست کے دیگر معاملات کے حوالے سے مرکز کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ان سبھی معاملات میں عوام کو اعتماد میں نہیں لیا، جو کہ غیر جمہوری اور غیر آئینی قدم ہے۔

نیشنل کانفرنس نے مرکز کی شدید نکتی چینی کی

پارٹی کے سینیئر ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ بی جے پی اب ریاست کی پوزیشن بحال کرنے کی بات کر رہی ہے، جبکہ وہ ریاست میں عوام کا اعتماد بحال کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چولگام کولگام میں آج پارٹی کی جانب سے مرحوم رہنما اور سابق رکن اسمبلی غلام نبی ڈار کی برسی نہایت سادگی اور سماجی فاصلے کے دوران منایئ گئی، جس میں پارٹی اراکین نے حصہ لیا۔

نیشنل کانفرنس نے ریاست کے دیگر معاملات کے پیش نظر مرکزی حکومت کی نکتہ چینی کی، اور ان کہا کہ مرکز نے عوام کو اعتماد میں نہیں لیا

اس موقعہ پر مرحوم رہنما کی خدمات کو یاد کیا گیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی، اور مزار پر فاتحہ خوانی کی رسم بھی انجام دی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details