کولگام: وادی کشمیر کے کولگام میں نشے کے استعمال کے مسائل سے نجات دلانے کے مقصد سے منی سکریٹریٹ میں نشہ مکت بھارت ابھیان (نشہ سے پاک بھارت مشن)کا انعقاد کیاگیا۔ اس ابھیان کا مقصد نہ صرف کولگام بلکہ پورے کشمیر کے نوجوانوں کو نشے کی لت سے نجات دلانا ہے۔ نشہ مُکت بھارت ابھیان میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے تربیتی کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ nasha mukt bharat abhiyan commences at mini secretariat in-kulgam
ضلع کولگام اور اس کے اطراف کے علاقوں کے مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے اساتذہ اور نوجوانوں نے اس تربیتی کیمپ میں شرکت کی۔تین دنوں تک جاری رہنے والی اس بیدای مہم میں اُن اساتذہ کو منشیات مخالف مہم کے حوالے سے تفصیلی معلومات جائے گی اور وہیں اپنے اپنے علاقوں میں نوجوانوں پر نظر رکھیں گے تاکہ نشے کی لت سے نوجوانوں کو دور رکھا جا سکے ۔