ایڈمنسٹریٹیو کونسل کے اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو لیز کی بنیاد پر چالیس سال کےلیے 13 کنالز 5 مرلاز زمین الاٹ کی گئی۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا جموں میں دفتر ہوگا - جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کی سربراہی میں ایڈمنسٹریٹیو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے دفتر اور رہائشی کامپلیکس کی تعمیر کے لیے مجین گاؤں، سدھرا اور جموں میں 13 کنالز 5 مرلاز زمین کے الاٹمنٹ کو منظوری دی گئی۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا جموں میں آزاد دفتر ہوگا
یہ فیصلہ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائرکٹرز کی سفارشات اور محکمہ قانون و انصاف، محکمہ ریوینیو اور پارلیمانی امور کے اتفاق رائے کی بنیاد پر کیا گیا۔
اس فیصلہ سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ایک آزاد زونل ہیڈکوارٹر کے قیام میں مدد ملے گی اور علاقہ میں 'نارکو دہشت گردی' سے متعلق سرگرمیوں پر موثر انداز سے نمٹنے میں کامیابی حاصل ہوگی۔