ایس ایس پی رامبن انیتا شرما کے مطابق ضلع پولیس رامبن نے منشیات اور جرائم کی روک تھام کرنے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے۔
اسی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے ایس ایچ او بانہال عابد حسین بخاری کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم زیر نگرانی ایس ڈی پی او بانہال سجاد سرور نے مصدقہ اطلاع پر بانہال ریلوے اسٹیشن کے مقام پر ناکہ لگا کر ایک مشتبہ شخص کی تلاشی لی۔