اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدرسہ رضاء الاسلام منڈی میں طلبہ کے درمیان نعتیہ مقابلہ - طالب علموں کے درمیان نعتیہ مقابلہ

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں قائم جماعت رضائے مصطفٰی منڈی کے زیر اہتمام مدرسہ رضاء الاسلام میں پہلی بار مدرسہ کے طاعلموں کے مابئین مسابقے کا اہتمام کیا گیا۔ یاد رہے مسابقہ جماعت رضائے مصطفی منڈی کے امام و خطیب مولانا سید فاضل حسین رضوی کی زیر قیادت میں منعقد ہوا۔

مدرسہ رضا الاسلام منڈی میں طالب علموں کے درمیان نعتیہ مقابلہ
مدرسہ رضا الاسلام منڈی میں طالب علموں کے درمیان نعتیہ مقابلہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 2:35 PM IST

مدرسہ رضا الاسلام منڈی میں طالب علموں کے درمیان نعتیہ مقابلہ

منڈی:ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں قائم جماعت رضائے مصطفٰی منڈی کے زیر اہتمام مدرسہ رضاء الاسلام میں پہلی بار مدرسہ کے طاعلموں کے مابئین مسابقے کا اہتمام کیا گیا۔ یاد رہے مسابقہ جماعت رضائے مصطفی منڈی کے امام و خطیب مولانا سید فاضل حسین رضوی کی زیر قیادت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر سید عنایت شاہ بطور خاص شریک ہوئے۔ ان کے ہمراہ حضرت مولانا خلیل احمد امام وخطیب جامع مسجد شریف ساتھرہ, حضرت مولانا جاوید احمد فیضی امام و خطیب جامع مسجد شریف چنڈک, حضرت مولانا ریاض احمد صدر المدرسین اعلی پیر منڈی, حضرت مولانا طاہر احمد, حضرت مولانا صابر حسین, و جماعت رضائے مصطفیٰ منڈی کے صدر سید مسرت حسین شاہ, جنرل سیکرٹری حاجی غلام عباس ہمدانی شریک رہے۔ ان کے علاوہ طالب علموں کے والدین نے بھی پروگرام میں شمولیت اختیار کی۔ دوران مسابقہ مدرسہ کے طلباء نے انگریزی, عربی, اردو, پہاڑی, گوجری, و کشمیری زبانوں میں تقاریر اور نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ وسلم پیش کیں۔

یاد رہے منعقدہ مسابقہ میں مدرسہ کے قریب 35 طالب علموں نے حصہ لیا اور چھ زبانوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس حوالے سے امام و خطیب جماعت رضائے مصطفی منڈی مولانا سید فاضل حسین رضوی نے کہا کہ جماعت رضائے مصطفی منڈی کے متصل مدرسہ رضاء الاسلام میں پہلی مرتبہ بچوں میں مسابقے کا اہتمام کیا گیا۔ جس کا بنیادی مقصد طالب علموں میں تعلیمی شعور کے تئیں بیداری پیدا کرنا ہے۔ تاکہ طالب علمون ہر زبان میں بلاجھجک بڑے سے بڑے اسٹیج پر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ وہی مسابقہ کے اختتامی مراحل میں تقاریر اور نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ وسلم میں حصہ لینے والے بچوں کو پہل, دوم, سوم, پوزیشن حاصل کرنے پر انعامات سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گاندربل میں روڈ سیفٹی بیداری مہم کا افتتاح

ان کے علاوہ مدرسہ کے اساتذہ کو بھی بہترین خدمات انجام دینے پر مہمانوں کے ہاتھوں ان کے اعزاز میں شال پیش کیے گیے۔ وہی اس موقع پر مقررین نے جماعت رضائے مصطفی منڈی کے امام و خطیب مولانا سید فاضل حسین رضوی, جماعت رضائے مصطفی منڈی کے صدر سید مسرت حسین شاہ, جنرل سیکرٹری حاجی غلام عباس ہمدانی کی نگرانی میں اس ادارے کی سربلندیوں کی سرہانہ کرتے ہوئے ان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details