اردو

urdu

ETV Bharat / state

' میری کتاب منظر عام پر آنے کے بعد ایک بڑا طوفان اٹھے گا' - رکن پارلیمان

ریاست جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ' کتاب میں ایسی باتیں ہیں جن سے طوفان اٹھنا طے ہے۔'

ڈاکٹر فاروق عبداللہ

By

Published : Jun 15, 2019, 2:43 PM IST

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'جب میری کتاب منظر عام پر آئے گی تو ایک بہت بڑا طوفان اٹھے گا۔'

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کتاب میں ایسی باتیں ہیں جن سے طوفان اٹھنا طے ہے۔

فاروق عبداللہ جنہوں نے ہفتہ کے روز کشمیر یونیورسٹی میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام منعقدہ 23 ویں کل ہند اردو کتاب میلے کا افتتاح کیا، نے میلے کے حاشئے کے ایک سوال کے جواب میں کہا: 'حضور میری کتاب میں ایسی باتیں ہیں کہ اللہ نجات دے، میں سمجھتا ہوں کہ طوفان اٹھے گا'۔ تاہم انہوں نے مزید کوئی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فاروق عبداللہ کی کشمیر پر دوسری کتاب اسی سال منظر عام پر آسکتی ہے جس میں انہوں نے دھماکہ خیز انکشافات کئے ہیں۔ اُن کی پہلی کتاب 'مائی ڈسمسل' سنہ 1985ء میں شائع ہوکر منظر عام پر آئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details