اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: پونچھ کے کئی علاقوں میں مفت راشن تقسیم - پونچھ کے کئی علاقوں میں مفت راشن تقسیم

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں مصطفی ویلفیئر سوسائٹی نے مختلف علاقوں میں مستحقین (جن میں بیوائیں، یتیم، معذور اور ضرورت مند شامل ہیں) میں راشن تقسیم کیا۔

لاک ڈاؤن: پونچھ کے کئی علاقوں میں مفت راشن تقسیم
لاک ڈاؤن: پونچھ کے کئی علاقوں میں مفت راشن تقسیم

By

Published : Apr 20, 2020, 6:31 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:19 PM IST

سوسائٹی کے صدر ایم ایم پٹھان نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' ہماری ٹیم ایک سروے کر کے حقیقی مستحق تک خود راشن پہنچا رہی ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مند افراد تک ہم راشن پہنچانے میں مشغول ہیں۔ ہماری پوری ٹیم اس کارِ خیر میں اپنا اچھا کردار نبھا رہی ہے۔'

لاک ڈاؤن: پونچھ کے کئی علاقوں میں مفت راشن تقسیم

پٹھان نے کہا کہ 'جوں جوں ہم تک ضرورت مندوں کی آواز آ رہی ہے ہم ان کی مدد کر رہے ہیں اور انشااللہ کرتے رہیں گے۔'

وہیں پٹھان نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ہمیں پرمیشن دے کر دوردراز علاقوں میں جانے کی اجازت دی۔'

سوسائٹی کے صدر نے ایس ایچ او منڈی اور ایس ایچ او ساوجیاں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ' ان کی مدد سے ہی یہ کام ممکن ہو پایا ہے۔ پٹھان نے جن جن لوگوں نے اپنا تعاون اس سوسائٹی کو دی ہے ان کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details