انہوں نے کہا کہ نئے ہندوستان میں جان بوجھ کر کورونا پھیلانے سے لے کر ایک ہاتھی کو بے دردی سے مارنے تک کے واقعات میں مسلمانوں کو ہی مورد الزام ٹھہرایا جارہا ہے۔
بھارت میں مسلمانوں کو ولن گردانا جارہا ہے: التجا مفتی - صاحبزادی التجا مفتی
پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے کہا ہے کہ 'بھارت میں نئے نسلی امتیازی نظام میں مسلمان کو ولن گردانا جارہا ہے'۔
بھارت میں مسلمان کو ولن گردانا جارہا ہے: التجا مفتی
التجی مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'نئے ہندوستان میں مسلمان خوف کے ماحول میں زندگی گذار رہے ہیں۔ جان بوجھ کر کورونا پھیلانے سے لے کر حاملہ ہتھنی کو بے دردی سے مارنے تک کے واقعات میں مسلمانوں کو گھسیٹا جا رہا ہے۔ اس نئے نسلی امتیازی نظام میں مسلمانوں کو ولن سمجھا جا رہا ہے'۔