گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں بالتل میں ایک مسلم خاتون امر ناتھ یاترا پر آنے والے ہندو یاتریوں کے لیے کھانا بنا کر مفت لنگر تقسیم کرتی ہیں۔ وہ وادی میں ہندو مسلم بھائی چارے کی عمدہ مثال بن گئی ہیں۔ ان کے ساتھ دوسری ہندو خواتین بھی اس کام میں شامل ہیں۔
فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال پیش کرتے ہوئے مسلم خاتون بالتل بیس کیمپ میں امرناتھ یاترا پر آنے والے یاتریوں کو مفت لنگر کی خدمات فراہم کرتی ہیں۔ یہ خاتون ایک اور ہندو ساتھی کے ساتھ مل کر بالتل بیس کیمپ میں یاتریوں کی خدمت میں مفت لنگر چلا رہی ہے۔ ان کے لیے یومیہ بنیاد پر یاتریوں کو صبح شام مفت کھانا اور رہائش فراہم کرتی ہیں۔ اس کے لیے ان کے پاس درجنوں ملازمین ہیں۔ واضح رہے کہ کشمیر اپنے روایتی بھائی چارے کے لیے جانا جاتا ہے۔ آج بالتال میں اس طرح کی مثالیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔