اردو

urdu

ETV Bharat / state

Seminar in Pulwama گورنمنٹ بائز ڈگری کالج میں یک روزہ ادبی سمینار - Seminar in Pulwama

پلوامہ میں واقع گورنمنٹ بائزڈگری میں ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی انفارمیشن سنٹر پلوامہ اور جموں کشمیر سول سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے یک روزہ ادبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کتاب کا رسم اجرا بھی کیا گیا۔ Book Launch Ceremony in Pulwama

گورنمنٹ بائز ڈگری کالج میں یک روزہ ادبی سیمینار
گورنمنٹ بائز ڈگری کالج میں یک روزہ ادبی سیمینار

By

Published : Sep 7, 2022, 4:55 PM IST

پلوامہ:کشمیر کے پلوامہ میں واقع گورنمنٹ بائز ڈگری کالج میں یک روزہ ادبی سیمینار کا انعقادکیا گیا۔تقریب میں وادی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے شعرا، ادیبوں اور قلمکاروں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران تین کتابوں کا بھی رسم اجرا کیا گیا۔ Mushaira And Book Launch Programme In Pulwama Government Boys Degree College

گورنمنٹ بائز ڈگری کالج میں یک روزہ ادبی سیمینار

اس موقع پر نامور شاعر علی شیدا،معروف سماجی کارکن فیاض اندرابی، کالج کے پرنسپل پروفیسر فاروق اندرابی ،غلام حسن طالب،غلام رسول مشکور اور محمد الطاف جڈورہ موجود تھے۔تقریب میں نامور شخصیات نے شرکت کی جن میں کشمیری زبان کے مشہور شاعر ایوب صابر،رشیدصدیقی ،شکیل آزاد کے علاوہ شعراموجود تھے ۔

تقریب کی پہلی نشست میں تین کتابوں کارسم اجرا انجام پایا جن میں شمس سلیم کی ’’"ناو نمس پٹھ ‘‘" شیخ گلزار کا شعری مجموعہ ’’"منظر سیاہ آسمانوں کا‘‘ "اور نوجوان شاعر جاوید قلمی کی ’’"عشقہ وعیہ‘‘ " شامل ہیں۔


غلام رسول مشکور نے تلاوت قرآن سے تقریب کا آغاز کیاجبکہ غلام محمد جنگل ناڈی نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔تقریب کے آغازمیں ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی کے صدر غلام رسول مشکور نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔شاعر غلام محمد دلشاد نے نظامات کے فرائض انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Voting Rights to Non Locals: غیر مقامی باشندوں کو ووٹر لسٹ میں شامل کیا جا رہا ہے: محبوبہ



تقریب کی دوسری نشست میں ڈسڑکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ کے نائب صدر غلام محمد دلشاد کی صدارت میں ایک محفل مشاعرے کا اہتمام کیاگیا۔اس موقع وادی کے نامور شاعر عبدالرحمن فدا، تنہا شہل پوری،محمد خلیل مصروف موجود تھے۔مشاعرے میں جن شعراء نے شرکت کی۔

ان میں شمس سلیم، غلام رسول مشکور، جلال الدین دلنواز، غلام محمد دلشاد،غلام محمد جنگل ناڈی،،عاشق اشتیاق، تاج النسا،میر عبدلاحد،عبدالرحمان میر، جاوید قلمی، مشتاق مضروب، شیخ گلزار ،اشرف راوی، فیاض دلگیر،کے علاوہ دیگر شعراء شامل ہے۔ مشاعرے کی نظامت جلال الدین دلنواز نے انجام دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details