پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ نارائن گڑھ گاؤں باشندہ بھوپیندر پٹیل(42) دودھ کا کاروبا کرتے تھے۔جمعہ کی صبح وہ درجن پور گاؤں میں دودھ لے کر جارہے تھے۔
اس درمیان پہلے سے ہی گھات میں بیٹھے قاتلوں نے انہیں دوڑا کر گولی ماردی۔ بھوپیندر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔قاتل موقع سے فرار ہوگئے۔
اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹ کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔