انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ممبئی فرینڈز آف ڈیموکریسی ممبئی سروودیا منڈل، سمویدھان جاگر کمیٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا جیسی غیر سرکاری تنظیوں (این جی اوز )کے 20-25 مظاہرین کے ایک گروپ نے احتجاج میں حصہ لیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت نئے بنائے گئے مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں کشمیریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔
مظاہرین نے جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل ہی انتظامیہ نے ریاست کے تین سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ، ان کے بیٹے عمر عبداللہ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کو نظر بند کیا ہوا ہے۔
تاہم سمویدھان جاگر کمیٹی کے شیورام سخی نے کشمیر میں پائے جانے والے پتھر بازی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے حکومت کی تعریف کی۔