اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ کے کئی علاقوں میں ماتم حسینؓ کا اہتمام - پیش نظر ان جلوسوں

یوم عاشورہ کے پیش نظر جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں ماتم حسینؓ کا اہتمام کیا گیا، ساتھ ہی عزا و ذوالجناح شریف کے جلوس برآمد کئے گئے۔

پلوامہ کے کئی علاقوں میں بھی ماتم حسینؓ کا اہتمام کیا گیا
پلوامہ کے کئی علاقوں میں بھی ماتم حسینؓ کا اہتمام کیا گیا

By

Published : Aug 30, 2020, 7:32 PM IST

ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں میں ماتم حسینؓ کا اہتمام کیا گیا جو کہ امام بارگاہوں تک ہی محدود رکھا گیا۔

پلوامہ کے کئی علاقوں میں بھی ماتم حسینؓ کا اہتمام کیا گیا

10 محرم کو نواسئہ رسول حضرت امام حسینؓ کی یاد میں ماتم کیا جاتا ہے اور اس دن جلسے جلوس نکالے جاتے ہیں۔ وہیں آج کوویڈ 19 کے پیش نظر ان جلوسوں کو اجازت نہیں دی گئی،جس کی وجہ سے یہ امام بارگاہوں تک ہیں محدود رکھا گیا۔

اس سلسلے میں ضلع پلوامہ کے گونگوں علاقے میں ایسی ہی ایک مجلس کا امام بارگاہوں میں منعقد ہوئی جس میں کافی لوگوں نے شرکت کی اور نواسئہ رسول حضرت امام حسینؓ کی قربانی کو یاد کیا۔

اس حوالے سے ایک مقامی افراد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 کے پیش نظر ہم نے کوئی جلسے جلوس نہیں کیا تاہم انتظامیہ اگرچہ ہر برس محرم کے پیش نظر میٹنگ اور انتظامات کرتے تھے تاہم ضلع پلوامہ ایک واحد ضلع ہے جہاں انتظامیہ نے ایسی کوئی میٹنگ کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details