اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mughal Road Closed : پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، مغل شاہراہ عارضی طور پر بند - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق پیر کی صبح سے وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج ہوئی۔

پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، مغل شاہراہ عارضی طور بند
پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، مغل شاہراہ عارضی طور بند

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 3:52 PM IST

پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، مغل شاہراہ عارضی طور بند

سری نگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں گزشتہ روز سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پرجاری برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل وحمل کو عارضی طورپر بند کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب کشمیر میں موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی وادی کے اونچے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ شرع ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ مغل شاہراہ پر پیر کی گلی کے مقام پر بھی درمیانی شب برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جس وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل کو روک دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق شاہراہ پر پھسلن کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔جموں وکشمیر میں شمالی کشمیر کے اونچے پہاڑوں پر پیرکی صبح سے تازہ برف باری ہوئی جس وجہ سے میدانی علاقوں میں سردی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں پر ہلکی بارشوں اور اونچے پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ پہاڑی سلسلہ پر پیر کی صبح کو ہلکی برف باری ہوئی۔برف باری کی وجہ سے اس پہاڑی سلسلے پر سفید چادر بچھ گئی ہے جس کا نظارہ گلمرگ کے نزدیک واقع سبھی علاقوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔



خطہ پیر پنچال سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تاریخی مغل روڑ کے راستے بالخصوص پیر کی گلی کے مقام پر بھی ہلکی برف باری ہوئی ہے۔ نیز دیگر کچھ پہاڑیوں نے بھی برف باری سے سفید رنگ و روپ اختیار کر لیا ہے۔دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارشوں اور اونچے پہاڑوں پر ہلکی برف باری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Village Without Roads شال کوٹ رفیع آباد میں رابطہ سڑک نہ ہونے سے باشندوں کو مشکلات کا سامنا

جموں ڈویژن کے پونچھ اور راجوری کو وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے ملانے والی مغل روڈ پر ’پیر کی گلی‘ پر تازہ برف باری ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے مغل روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پیر کی گلی میں تازہ برف باری کی وجہ سے مغل روڈ پر سفر کی منصوبہ بندی کرنے سے پہلے ٹریفک کی صورتحال کی تصدیق کریں۔ دوسری جانب ریاسی میں مہور جانے والی سڑک بارش کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details