اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغل روڈ پر تازہ برفباری، 19 افراد کو بچایا گیا - مغل روڈ کو تازہ برفباری

تازہ برفباری کے سبب شوپیاں اور پونچھ اضلاع کو ملانے والے مغل شاہراہ کو ٹریفک کے لیے ایک بار بھر بند کر دیا گیا ہے۔

مغل روڈ پر تازہ برفباری، 19 افراد کو بچایا گیا
مغل روڈ پر تازہ برفباری، 19 افراد کو بچایا گیا

By

Published : Nov 20, 2020, 1:04 PM IST

وادی کشمیر کو صوبہ جموں کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ کو تازہ برفباری کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے دوبارہ بند کر دیا گیا۔

حکام نے کہا کہ گزشتہ رات ہونے والی شدید برف باری کے دوران پھنسے ہوئے نابالغ سمیت 19 افراد کو بچایا گیا۔

فوج اور پولیس نے گذشتہ رات شدید برفباری کے بعد مغل روڈ پر پھنسے متعدد مسافروں کو بچایا لیا۔

عہدیداروں نے کہا کہ پیر کی گلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں جمعرات کی شام تازہ برف باری شروع ہوئی جس کے بعد کچھ مسافر برف میں پھنس گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج اور پولیس کی جانب سے ایک مشترکہ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران برف میں پھنسے تقریباً 19 افراد کو بچایا گیا اور انہیں پولیس اور فوج کے پوشانہ کیمپ میں لایا گیا۔

ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرل نے بتایا کہ پوشانہ کیمپ میں تمام افراد کو کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔

ادھر ڈی وائی ایس پی ٹریفک راجوری پونچھ نے میڈیا کو بتایا کہ ' مغل شاہراہ پر برف باری سے پھسلن پیدا ہوئی ہے، اس لیے شاہراہ کو ٹریفک کے لیے معطل کیا گیا۔ موسم کی صورتحال کے مطابق سڑک کو کھول دیا جائے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details