واضح رہے کہ مغل روڈ کو رواں ماہ کی 5 تاریخ کو تازہ برفباری اور بارشوں کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔مغل روڈ ایک واحد متبادل راستہ ہیں جو سرینگر جموں قومی شاہراہ کے بعد وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے ملاتی ہیں۔
محکمہ مغل روڈ کے ایک آفسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' ہم نے ہیرپورہ سے پیر کی گلی تک روڈ پر سے برف ہٹائی ہے اور جموں کے ضلع پونچھ سے بھی پیر کی گلی تک راستہ صاف ہے۔