اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں جدید طرز کی کریٹیکل کیئر ایمبولینس سروس - کریٹیکل کیئر ایمبولینس سروس

کشمیر میں سرکاری سطح پر جدید طرز کی کریٹیکل کیئر ایمبولینس سروس کی شدید کمی ہے، تاہم وادی سے ہی تعلق رکھنے والے امریکہ میں مقیم ڈاکٹرز نے جدید قسم کی سہولیات سے لیس مفت ایمبولینس سروس عوام کے نام کر دی۔

کشمیر میں جدید طرز کی کریٹیکل کیئر ایمبولینس سروس

By

Published : Jul 18, 2019, 11:07 PM IST

ریاست کے طبی محکمے کے فائنانشل کمیشنر اتل ڈلو نے سرینگر میں اس ایمبلونس سروس کا افتتاح کیا۔

کشمیر میں جدید طرز کی کریٹیکل کیئر ایمبولینس سروس

امریکہ میں مقیم کشمیری نژاد ڈاکٹر ناہدہ نذیر نے اس سہولت کو عوام کے لیے وقف کیا ہے۔

ناہدہ نذیر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایمبلونس سروس وادی کے مختلف مقامات پر مریضوں کے لیے دستیاب ہوں گی، تاکہ وقت پر مریضوں کو ہسپتال پہنچایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ایمبولنس سروس میں جدید ترین سہولیات ہے جو مریض کو ہسپتال پہنچنے تک اسکی جان کی حفاظت کر سکتے ہیں تاکہ ہسپتال میں پہنچتے ہی مریضوں کا بخوبی علاج ہو۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں کام کر رہے کشمیری ڈاکٹرز اور دوسرے پیشہ ور لوگوں نے مل کر 'کشمیر' کے نام سے ہی عطیہ جمع کرکے کشمیری مریضوں کیلئے جدید ایمبولنس خریدنے کی پہل کی تاکہ یہاں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ریاست میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے ہر سال ہزاروں انسانی جانیں تلف ہوتی ہیں کیونکہ حادثے کے شکار لوگوں کے پاس سرکاری سطح پر جدید طرز کی ایمبولنس مہیا نہیں ہوتی ہے۔


اس موقع پر طبی محکمے کے فائنانشل کمیشنر اتل ڈلو نے ڈاکٹرز کے اس اقدام کی ستائش کی اور امید ظاہر کی پوری ریاست میں یہ ایمبلونس سروس مہیا رکھیں گے اور ان کی تعداد میں اضافہ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details