پلوامہ :ممبرپارلیمنٹ حسنین مسعودی نے آج ضلع پلوامہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیشنل کانفرنس کے کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کے درپیش مشکلات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی۔ وہیں انہوں نے ضلع پلوامہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال اور ضلع کے 200 بستروں والے کوویڈ ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔MP Hasnain Masoodi Visit To Pulwama Covid Hospital And District Hospital
ہسپتال پلوامہ میں انہوں نے ڈاکٹروں کے ساتھ میٹنگ کی جہاں انہوں نے ان کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ ڈاکٹروں نے رکن پارلیمان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں اسٹاف کی کم کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس پر ممبر پارلیمنٹ کی جانب سے انہوں یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے مسائل کو بہت جلد حل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ انہوں نے کوویڈ ہسپتال میں ڈاکٹرس فار یو کی جانب سے کئے جانے والے کام کا بھی جائزہ لیا۔