اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں سالانہ 'دربار مو' کی منتقلی - سالانہ دربار مو کے سلسلے میں 26 اور 28 اکتوبر کو سرینگر میں بند

سول سکریٹریٹ اور دربار مو سے منسلک دیگر تمام دفاتر سالانہ دربار مو کے سلسلے میں 26 اور 28 اکتوبر کو سرینگر میں بند ہونے کے بعد 4 نومبر کو جموں میں دوبارہ کام کاج شروع کریں گے۔

جموں و کشمیر میں سالانہ 'دربار مو' کی منتقلی

By

Published : Oct 1, 2019, 7:27 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 7:06 PM IST

واضح رہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر کی دفعہ 370 کے خاتمے اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد یہ پہلا دربار مو ہوگا۔

اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے باضابطہ طور پر ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق دربار مو سے منسلک ہفتے کے پانچ روز کام کرنے والے دفاتر26 اکتوبر سرینگر میں دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد بند ہوں گے جبکہ ایسے دفاتر جن میں ہفتے کے چھ روز کام کاج جاری رہتا ہے۔ 28 اکتوبر کو دربار مو کے سلسلے میں بند ہوں گے۔

حکم نامے کے مطابق یہ تمام دفاتر جموں میں 4 نومبر سے دوبارہ کھل کر معمول کا کام کاج شروع کریں گے۔

اس کے علاوہ ایس آر ٹی سی کی طرف سے مختلف دفاتر کے ریکارڈ کو سرینگر سے جموں لے جانے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور اس مقصد کے لیے معقول تعداد میں ٹرک دستیاب رکھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس روایت کی داغ بیل سنہ 1872 میں ڈوگرہ راج کے اْس وقت کے فرماں روا مہاراجہ رنبیر سنگھ نے ڈالی۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک بار کہا تھا کہ موسم سرما کے دوران دربار مو دفاتر سرینگر میں کام کرنا چاہیے کیونکہ اْس وقت وادی کے لوگوں کو برف باری سے بجلی کی کٹوتی اور اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لوگوں کو حکومت کی مدد درکار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ چونکہ موسم گرما کے دوران جموں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے گرما کے دوران دربار مو دفاتر جموں میں کام کرنا چاہیے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 7:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details