اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muharram procession سرینگر میں محرم کے جلوس میں سینکڑوں عزاداروں کی شرکت - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

سرینگر میں مولانا مسرور عباس انصاری نے کہا کہ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں آج دسویں محرم کے جلوس عزا پر پابندی کو عزاداروں کے جذبات سے کھلواڑ کے مترادف ہے، ایل انتظامیہ کو پابندی کو ہٹانے پر غور کرنا چاہیے۔

سرینگر میں محرم کے جلوس میں سینکڑوں عزاداری کی شرکت
سرینگر میں محرم کے جلوس میں سینکڑوں عزاداری کی شرکت

By

Published : Jul 27, 2023, 11:49 AM IST

سرینگر میں محرم کے جلوس میں سینکڑوں عزاداری کی شرکت

سرینگر: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بھی محرم الحرام کے موقعے پر مجالس اور جلوسوں کے اہتمام کا سلسلہ جاری ہے۔ جموں وکشمیر اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام بوٹہ راج محلہ اندرونی کاٹھی دروازہ سرینگر سے تاریخی جلوس عزا برآمد ہوا جس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کرکے امام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ اور آپ کے رفقا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس عظیم الشان جلوس میں ماتمی دستوں نے مرثیہ خوانی، نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی۔

جلوس کی برآمدگی سے قبل اتحاد المسلمین کے صدر و ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا مسرور عباس انصاری نے سوگواروں کے جم غفیر سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کربلا ایک عظیم انسانی انقلاب ہے۔ تاریخ میں کسی تحریک یا انقلاب کو کربلا جیسی دائمی اور لافانی حیثیت حاصل نہیں ہے۔

مولانا نے کہا کہ انقلاب کربلا نے اسلام اور انسانیت کی بنیادوں کو مستحکم کیا اور تاریخ کا دھارا موڑ کر ظلم وبربریت، جبر و ناانصافی پر مبنی یزیدی ایوانوں کو للکار کر زمین بوس کیا۔ کربلا کے لافانی تحریک کا ایک ایک شہید پوری بشریت بالخصوص مسلم امہ کے لئے گوہر ناب کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر امت مسلمہ ان عظیم کرداروں کے سیرت پر عمل پیرا ہوجائیں تو مشکل سے مشکل ترین مسائل کا حل بآسانی نکل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Muharram Processions in Srinagar تین دہائیوں بعد سرینگر میں آٹھ محرم کے جلوس کو برآمد کرنے کی اجازت

انہوں نے کہا کہ تحفظ عزاداری کے لئے کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا بلکہ گھر گھر سے عزاداری کا جلوس برآمد ہوگا۔ اس دوران ماتمی جلوس بٹہ کدل سرینگر سے گزرتے ہوئے حسن آباد سرینگر میں اقتدام پذیر ہوا جب کہ جگہ جگہ عزادار سینہ کوبی کرتے ہوئے نظر آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details