اردو

urdu

ETV Bharat / state

برفباری سے مغل روڈ کی خوبصورتی میں چار چاند - موسم سرما میں پہاڑی علاقہ

وادی کشمیر کو جموں خطے کے پونچھ اور راجوری اضلاع سے ملانے والی مغل روڈ کو خوبصورت ترین راستوں میں شمار کیا جاتا ہے۔84 کلومیٹر مغل روڑ پر سفر کرنے والے افراد قدرت کے شاہکار دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں۔

برفباری سے مغل روڈ کی خوبصورتی میں چار چاند
برفباری سے مغل روڈ کی خوبصورتی میں چار چاند

By

Published : Dec 3, 2019, 2:28 PM IST


قدرتی طور لازوال حسن سے مالامال مغل روڈ پر برفباری ہونے کے بعد اسکی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
موسم سرما میں پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے اس روڈ پر نومبر کے مہینہ میں ہی برفباری ہوتی ہیں جو اس قدر زیادہ ہوتی ہے کہ جولائی کے مہینہ تک بھی روڈ کے ارد گرد پہاڑ برف کی چادر میں ڈھکے ہوتے ہیں۔

برفباری سے مغل روڈ کی خوبصورتی میں چار چاند

اس وقت مغل روڈ پر پر ہر طرف سفیدی چھائی ہوئی ہے۔

برفباری نے اس روڈ کی خوبصورتی کو دوبالا کردیا ہے۔برف سے ڈھکے پہاڑ گھنے اور حسین جنگلات دیکھ کر جنت کا گمان ہوتا ہے۔یہاں جو بھی آتا ہے وہ اس خوبصورت اور دل موہ لینے والے مناظر کو دیکھ کر پھولے نہیں سما رہے ہیں اسکے علاوہ ان خوبصورت اور پر سکون لمحات کو اپنے کیمروں میں قید کرلیتے ہیں۔

موسم سرما میں ہیرپورہ شوپیان سے لیکر خطہ جموں کے تھنہ منڈی علاقے تک پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مغل روڈ پر زیادہ برفباری ہوتی ہیں جسکے بعد روڑ کو قریب تین مہینوں تک ٹریفک کی آمد رفت کے لے بند کر دیا جاتا ہے۔

اس وقت بھی یہ روڈ آمد رفت کے لے بند ہے تاہم اس پر برف ہٹانے کا کام شد و مد سے جاری ہے موسم ٹھیک رہنے کی صورت میں روڈ کو آنے والے چار دنوں تک بحال کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details