جموں وکشمیر انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (جے کے ای ڈی آئی) نے خواتین کے کاروبار اور اسٹارٹ اپ کلچر کو فروغ دینے کے لئے بھارت کے پہلے اور واحد تلنگانہ حکومت کے زیر نگرانی کام کرنے والے 'وی حب' کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے۔
پرنسپل سکریٹری (آئی ٹی، ای اینڈ سی)، حکومت تلنگانہ، جئیش رنجن اور کمشنر سکریٹری، صنعت و تجارت، جموں و کشمیر منوج کمار دویدی کے درمیان عملی طور پر مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے۔
اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر، جےکے ای ڈی ائی، جی ایم ڈار، جے کے ای ڈی آئی کے سینئر فیکلٹی ممبران اور دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ سی ای او کی حیثیت سے 'وی حب' دیپتی راولا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حصہ لیا۔
پرنسپل سکریٹری حکومت تلنگانہ جئیش رنجن نے کہا "یہ تلنگانہ اور جموں و کشمیر کی حکومتوں کے لئے تاریخی دن ہے کیونکہ 'وی حب' کے ذریعہ ہم انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ کے شعبے میں جے کے ای ڈی آئی کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں۔ تلنگانہ اور جے کے ای ڈی آئی اور 'وی حب' کے مابین پری انکیوبیشن، انکیوبیشن اور اسٹارٹ اپ ایکسچینج پروگراموں کے علاوہ، تلنگانہ حکومت کی پروگریسو انوویشن اسٹارٹاپ پالیسی کا بھی تبادلہ ہوگا۔'
کمشنر سکریٹری نے مزید کہا کہ وی حب کے ساتھ مفاہمت نامہ ایک سنگ میل ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وی حب جموں وکشمیر کے لئے جدت اور سرمایہ کاری سے چلنے والی معیشت کی تشکیل کے لئے حکومت جموں و کشمیر کے جے کے ای ڈی آئی کی رہنمائی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے کے ای ڈی آئی اور وی حب کے اشتراک سے جموں و کشمیر میں اسٹارٹ اپ کلچر کو فروغ ملے گا۔