ڈائرکٹر کالجز کشمیر پروفیسر محمد یاسین نے کہا ہے کہ وادی میں جلد ہی نئے زنانہ کالجوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ لڑکیا باوقار طریقے سے تعلیم جاری رکھ سکیں اور انہیں بہتر تعلیمی سہولیات میسر ہوں۔
'وادی میں مزید زنانہ کالج قائم کیے جائے گے' محمد یاسین نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا تعلیمی عمل کو بہتر بنانے کے لئے بھی ڈیجیٹازیئشن عمل شروع کیا جارہا ہے تاکہ طلبا اور ٹیچنگ عملہ کے لیے بھی آسانی پیدا ہوں۔
ڈگری کالج کولگام میں آئی سی ٹی یعنی انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام عمل میں لایا گیا جس میں کالج پرنسپل پروفسیر ائی آر نجار، انتظامیہ، تدریسی عملہ اور طلبا نے شرکت کی۔ مقررین نے موضوع پر بولتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے تعلیمی عمل کو آسان بنایا جا سکتا ہے۔
کنٹراکچول تدریسی اسٹاف کے مطالبات پر بات کرتے ہوئے ڈائرکٹر کالجز نے کہا کہ معاملہ کورٹ میں ہے تاہم انکا محکمہ کوشش میں ہے کہ سب کو انصاف فراہم کیا جائے اور نئے اساتذہ کو بھی جگہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ جلد ہی حل ہوگا۔