ڈوہ ضلع کی 50 پنچایتوں نشہ مکت,پولیس کا دعویٰ ڈوڈہ:پولیس نے کہا کہ اس نے کچھ عرصہ قبل ضلع انتظامیہ کے ساتھ تال میل میں آپریشن سنجیونی شروع کیا تھا۔اس عرصے کے دوران کئی منشیات فروشوں کو NDPS کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ منشیات کے عادی سمگلروں کے خلاف PSA کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ میڈیکل شاپ مالکان کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کوئی بھی سائیکو ٹراپک دوا بغیر نسخے کے فروخت نہ کریں۔
پولیس نے کہا کہ نشہ مکت بھارت کے تحت آپریشن سنجیونی کے آغاز کے بعد سے ضلع میں منشیات کے استعمال اور غیر قانونی منشیات کے کاروبار میں کافی کمی آئی ہے جبکہ 50 پنچایتوں کو منشیات کی لعنت سے مکمل طور پر پاک کر دیا گیا ہے۔ضلع کی دیگر پنچایتوں میں آپریشن جاری ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ضلع میں منشیات کا استعمال اور غیر قانونی کاروبار خطرناک حد تک پھیل گیا ہے۔ اب تک سینکڑوں نوجوان منشیات کی لعنت میں گرفتار ہو کر ان کی زندگی اجڑ گئی ہے جبکہ درجنوں نوجوان نشے کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ضلع کی پوری آبادی نوجوان نسل کے بارے میں سخت فکر مند ہے ۔بار بار حکومت سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ضلع میں منشیات کی لعنت کو روکنے کے لیے کچھ کرے۔
یہ بھی پڑھیں:Casual Labourers Protest گاندربل میں غیر مستقل مزدوروں کا احتجاج
انتظامیہ کی جانب سے منشیات کے خلاف کارروائی شروع کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں ابھی بھی کچھ منشیات فروش سرگرم ہیں جن کے خلاف جلد از جلد مقدمہ درج کرنے کی ضرورت ہے۔ کے