اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mock Drill Conduct In Anantnag اننت ناگ میں کووڈ سے نمٹنے کے لئے موک ڈرل - لوگوں سے گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل

ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں واقع پی ایچ سی،سب ڈسٹرکٹ ہسپتالوں اور گورنمنٹ میڈیکل کالج میں آج محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وبا سے نمٹنے کی تیاریوں کو جانچنے کے لئے موک ڈرل کی گئی۔

اننت ناگ میں کووڈ سے نمٹنے کے لئے موک ڈرل
اننت ناگ میں کووڈ سے نمٹنے کے لئے موک ڈرل

By

Published : Dec 28, 2022, 5:26 PM IST

اننت ناگ میں کووڈ سے نمٹنے کے لئے موک ڈرل

اننت ناگ:بیرون ملک میں کووڈ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر، ملک میں کورونا وبا سے نمٹنے کی تیاریوں کو جانچنے کے لئے ضلع سطح پر ماک ڈرل کی گئی۔Mock Drill Conduct In Different Parts Of Anantnag District In Kashmir

اننت ناگ میں کووڈ سے نمٹنے کے لئے موک ڈرل

ضلع محکمہ صحت ،ڈی سی اور اے ٖڈی سی سمیت دیگر اعلیٰ حکام موک ڈرل کو دیکھنے کے لئے اسپتال پہنچے۔ انہوں نے تمام تیاریوں کو دیکھا اور ضروری ہدایات دیں۔

اس موقع پر سی ایم او اننت ناگ ڈاکٹر ایم وائی زاگو نے کہا کہ کووڈ سے نمٹنے کے لئے آلات، ادویات اور انسانی وسائل کے ساتھ تیار رہنا بہت ضروری ہے۔اس کی بدولت ہی اس وائرس پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

اننت ناگ میں کووڈ سے نمٹنے کے لئے موک ڈرل

انہوں نے کہا کہ وبا سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ کووِڈ کے معیارات پر عمل کیا جائے اور گمراہ کن معلومات سے گریز کیا جائے۔بجبہاڑہ کے ٹراما اسپتال لو لوڈ ڈیزگنیٹڈ اسپتال بنایا گیا ہے۔ کووڈ موک ڈرل کا مقصد ماضی کے تجربے کی بنیاد پر وبا سے نمٹنے کی تیاریوں کو جانچنا ہے۔ یہ موک ڈرل ملک بھر میں ضلع سطح پر کی گئی۔ اس میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کووڈ سے نمٹنے کے لئے خصوصی کووڈ ہسپتال، بستر، ادویات، آکسیجن کی دستیابی اور فراہمی، وینٹی لیٹرز اور ایمبولینسز ہموار حالت میں ہیں.

یہ بھی پڑھیں:Covid Mock Drill in Pulwama پلوامہ کووڈ ہسپتال میں موک ڈرل

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے سپرنٹینڈینٹ ڈاکٹر شیخ اقبال کا کہنا ہے کہ جی ایم سی میں وینٹیلیٹرس، آکسیجن سمیت تمام دیگر بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔ لیکن آج جس طرح پورے ملک کے ساتھ ساتھ یو ٹی میں موک ڈرل عمل میں لائی گئی۔موک ڈرل کی مدد سے ملازمین کے درمیان تال میل بہتر بنائی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ تمام لوگوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہےMock Drill Conduct In Different Parts Of Anantnag District In Kashmir

ABOUT THE AUTHOR

...view details