جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی جانب سے مانسبل جھیل میں سیلاب کی تیاریوں کے حوالے موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔ موک ڈرل کے مشق میں متعلقہ محکموں کے تمام اسٹیک ہولڈرز نے حصہ لیا۔ Mock Drill for Flood preparedness at Manasbal Lake
اس موقع پر مشق میں شامل سبھی ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے عہدیداروں نے کہا کہ اس مشق کا مقصد تمام محکموں کی ڈیزاسٹر تیاریوں کا جانچ کرنا ہے۔ اس طرح کی مشقیں بہت اہم ہیں کیونکہ یہ کسی بھی واقعے کے وقت مناسب ہم آہنگی، فیصلہ سازی، فوری ردعمل اور زندگیوں کو بچانے سمیت دیگر پہلوؤں میں مدد کرتی ہیں۔