اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: موبائل فون، گیمز اور ویڈیوز دیکھنے تک ہی محدود! - وجوانوں کے لیے تفریح کا ایک ذریعہ

وادیٔ کشمیر میں مسلسل 58ویں روز سے انٹرنیٹ اور موبائل خدمات پر مکمل پابندی عائد ہے جس کے سبب موبائل پر انٹرنیٹ کا استعمال، سماجی رابطے کی سائٹس دیکھنے یا فون پر بات کرنے سے لوگ قاصر ہیں۔

کشمیر: موبائل فون، گیمز اور ویڈیوز دیکھنے تک ہی محدود!

By

Published : Oct 1, 2019, 6:08 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 6:49 PM IST

ان دنوں وادیٔ کشمیر میں موبائل فون اب خاص طور پر نوجوانوں کے لیے تفریح کا ایک ذریعہ ہی بن کر رہ گیا ہے۔

شہر و دیہات میں اکثر و بیشتر نوجوان موبائل فون پر طرح طرح کے گیمز کھیلتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ وہیں یہ موبائل فون پر ویڈیوز اور فلمیں دیکھنے میں مشغول نظر آ رہے ہیں۔

کشمیر: موبائل فون، گیمز اور ویڈیوز دیکھنے تک ہی محدود!

نکڑوں، چوراہوں اور گھروں میں نوجوان موبائل گیمز بھی کھیلتے نظر آ رہے ہیں جو گیمز دو سے زائد افراد کھیلتے ہیں مثلاً لوڈو، اسنیک لیڈر وغیرہ۔

دوسری جانب پانچ اگست سے مواصلاتی نظام ٹھپ کیے جانے سے قبل اگرچہ مختلف قسم کے ویڈیوز، فلمیں اور گیمز نوجوان انٹرنیٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا کرتے تھے۔ تاہم آج ایک دوسرے کے موبائل سے شیئر کرتے ہیں جس کے بعد یہ اپنی پسند اور اپنے وقت کے حساب سے تفریح کے استعمال میں لاتے ہیں۔

موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کے نتیجے میں جہاں عام لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا ہے، وہیں انٹرنیٹ کی عدم موجودگی سے نوجوان بھی کئی مسائل سے دوچار ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے اگرچہ لینڈلائن خدمات کو بحال کیا گیا ہے لیکن وادیٔ کشمیر کی بیشتر آبادی مو بائل فون پر منحصر ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا آنے والے وقت میں موبائل فون، گیمز کھیلنے، ویڈیوز اور فلمیں وغیرہ دیکھنے تک ہی محدود رہے گا یا انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو بحال کرکے فون سے اصل کام بھی انجام دیے جا سکیں گے!

Last Updated : Oct 2, 2019, 6:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details