72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں 2 جی موبائل انٹرنیٹ خدمات کو سکیورٹی کے وجوہات کی بنیاد پر دن بھر بند کردیا گیا تھا تاہم شام 6 بجے موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال کردی گئی-
خیال رہے کہ جموں وکشمیر میں گزشتہ ڈیڑھ برس سے زائد عرصے سے دو اضلاع گاندربل اور ادھمپور کو چھوڑ کر 4 جی موبائل انٹرنیٹ مسلسل بند ہے جس کی وجہ سے یہاں لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔