جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے منریگا کے عارضی ملازمین نے بلاک بٹوت میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ' جب تک ہمارے جائز مطالبات کو حل نہیں کیا جائے گا تب تک وہ قلم چھوڑ ہڑتال و احتجاج جاری رکھیں گے۔
پورے جموں و کشمیر کی طرز پر ضلع رامبن کے منریگا ملازمین کی ہڑتال مسلسل جاری ہے۔ منریگا کے تحت کام کر رہے ملازمین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ملازمین کو 15 سال پہلے اس محکمہ دہی ترقی میں کم اجرت میں بھرتی کر کے مستقل کرنے کی یقین دھانی کروائی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ ' عارضی ملازمین عرصہ دراز سے چھ ہزار ماہانہ اجرتوں پر کام کررہے ہیں جو موجودہ دور کی اسمان چھوتی مہنگائی کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ چھ ہزار میں ان کا اہل و عیال چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ تنخواہ میں اضافہ نہ ہونے اور مستقل نہ کرنے کی وجہ سے ہم لوگ مجبور ہوکر کام چھوڑ ہڑتال کرررہے ہیں۔