اردو

urdu

By

Published : Nov 26, 2019, 3:21 PM IST

ETV Bharat / state

اراکین اسمبلی کو پیاز کی طرح خریدا جارہا ہے: التجا مفتی

جموں وکشمیر کی ںظر بند سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے یوم آئین کے موقع پر مرکزی حکومت پر نکتی چینی کرتے ہوئے کہا کہ تین سابق وزرائے اعلی 5 اگست سے غیر قانونی طور پر نظربند ہیں۔

اراکین اسمبلی کو پیاز کی طرح خریدا جارہا ہے: التیجا مفتی
اراکین اسمبلی کو پیاز کی طرح خریدا جارہا ہے: التیجا مفتی


التجا مفتی نے اپنی والدہ کے ٹویٹر ایکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا ۔ التجا مفتی نے کسی پارٹی کا نام لئے بغیر کہا کہ ' اراکین اسمبلی کو پیاز کی طرح خریدا جارہا ہے۔' یہ تبصرہ مہاراشٹر میں حکومت سازی کے بارے میں تھا جہاں اجیت پوار نے بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے کے لیے ان کی حمایت کی جس سے سب حیران رہ گئے۔

5 اگست کو مرکزی حکومت جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ370 ختم کردی۔ اس سے قبل جموں و کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی اور فاروق عبد اللہ سمیت کئی دیگر سیاستدانوں اور سیاسی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا اور مختلف جیلوں میں بند کیا گیا۔


اپنی والدہ کے ٹویٹر ہینڈل کا استعمال کرتے ہوئے التجا نے لکھا: ' ہم ایسے دور میں رہتے ہیں جہاں جموں و کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلیٰ نے آئین ہند کے تحت حلف لیا تھا اور انہیں 5 اگست سے غیر قانونی طریقے سے حراست میں رکھا گیا ہے۔اسی دوران اراکیں اسمبلی کو سپرمارکیٹ میں پیاز کی طرح خریدا جارہا ہے۔ یوم آئین مبارک ہو'۔

واضح رہے کہ تین سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبد اللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی بھی زیر حراست ہیں۔ جبکہ فاروق عبداللہ کو 17 ستمبر کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے اور عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو شہر کے مختلف مقامات پر حراست میں لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details