احتجاج کے دوران پائین گاؤں کے لوگوں نے کہا کہ گاؤں میں قائم ہیتلھ سینٹر کو دوسرے گاؤں میں منتقل کرنا چاہتی ہے جو اس گاؤں سے 5 کلومیٹر دور ہے۔
لوگوں کے مطابق گرچہ چند عرصہ قبل ہیلتھ سینٹر کی تعمیر کے لیے زمین وقف کی گئی تھی لیکن نامعلوم وجوہات کے سبب ہیلتھ سینٹر کے لیے بلڈنگ تعمیر نہیں کی گئی۔
ضلع پلوامہ کے دربگام گاؤں اگرچہ چند برس قبل دربگام علاقہ دربگام بالا اور دربگام پائین میں منقسم ہوا ہے اور ان کے بیچ کا فاصلہ بھی تقریباً 5کلومیٹر کا ہے۔
وہیں سرکار نے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 30 سال قبل دربگام پائین میں ہیلتھ سینٹر ایک کرایہ کی بلڈنگ میں قائم کیا اور آج بھی یہ ہیلتھ سینٹر اسی کرایہ کی بلڈنگ میں چلایا جارہا ہے۔
یہ خبر پھیلتے ہی دربگام پائین کے لوگوں نے سرکار کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا، وہ مطالبہ کررہے تھے کہ ان کے گاؤں میں واقع ہیلتھ سینٹر کو دوسری جگہ منتقل نہ کیا جاۓ۔