اردو

urdu

By

Published : Feb 13, 2020, 11:30 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:52 AM IST

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: گیارہ دن سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد

جمو و کشمیر کے تھانہ کھیری علاقے میں کھیری پل کے قریب 11 دن سے لاپتہ ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت 37 سالہ مہندر کے طور کی گئی ہے۔

11 دن سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد
11 دن سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد

جموں وکشمیر میں تھانہ کھیری علاقے کے کھیری پل کے قریب 11 دن سے لاپتہ ایک شخص کی لاش پل کے نیچے پانی میں تیرتی ہوئی دکھائی دی جس کے بعد مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی، موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

مرنے والے کی شناخت 37 سالہ مہندر کے طور پرہوئی ہے۔ جو کھاڑا پوسٹ آفس ساندھر جموں کشمیر کا رہائشی ہے۔

11 دن سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد۔ویڈیو

اطلاعات کے مطابق مہیندرا کمار 31 جنوری کو خدمت پروجیکٹ میں کام کرنے والے ایک فرد کی ریٹائرمنٹ تقریب میں گیا تھا لیکن یکم فروری کو وہ گھر نہیں لوٹا۔ کنبہ نے مہیندرا کمار کو ہرجگہ تلاش کیا۔ لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

11 دن سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد

اس کے بعد، انہوں نے تھانہ خیری میں اس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع درج کروائی، جس کے بعد پولیس نے مہیندر کی ہر ممکن جگہ پر تلاشی لی۔ لیکن نہیں مل سکا۔

ادھر، منگل کے روز کچھ لوگ کھیری پل سے گزر رہے تھے، تبھی پل کے نیچے ندی میں لاش تیرتی ہوئی دیکھی ۔ جس کے بعد مقامی لوگوں نے تھانہ کھیری کو اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ کر گاؤں والوں کی مدد سے لعش کو ندی سے نکالا، اور رسمی مراحل مکمل کرنے کے بعد لعش کو سول ہسپتال ڈلہوزی پوسٹ مارٹم کے لئے لے بھیج دیا ۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details